Naymat khan

Add To collaction

30-Nov-2021 لیکھنی کی بے وفا تُجھ مے ۔۔۔

ہے وفا تجھ میں تو پابند وفا ہوں میں بھی
مجھ سے مل بیٹھ محبت کی فضا ہوں میں بھی

جب بھی آ جائے خیال ان کو دل مضطر کا
لب پہ بے ساختہ آئے وہ دعا ہوں میں بھی

ہم سفر بن کے ملے یا بنے رہبر اپنا
کوئی تو پوچھے کہ منزل کا پتا ہوں میں بھی

گونج سی بن کے فضاؤں میں جو ہو جاتی ہے گم
مجھ کو لگتا ہے کہ صحرا کی صدا ہوں میں بھی

میں نے چاہا ہے دل و جاں سے صبیحہؔ جس کو
وہ کبھی آئے کہے تجھ پہ فدا ہوں میں بھی
صبیحہ خان

   3
1 Comments

Rashid Murtuza Official

15-Dec-2021 07:01 AM

واااااااہ عمدہ است 🌹

Reply